Awaken [English translation]

Songs   2024-12-29 06:18:46

Awaken [English translation]

ہمیں خوب انعامات سے نوازا گیا تھا

ہم نے ریگستان کو گلستان میں تبدیل کر دیا

ہم نے مختلف لمبائیوں اور چوڑائیوں کی عمارتیں تعمیر کر لیں

اور ہم نے بہت اطمینان محسوس کیا

ہم خریدتے اور خریدتے رہے

ہم خریدنے سے خود کو باز نہ رکھ سکے

ہم غریبوں کو بھیک دیتے ہیں کیونکہ

ہم سے ان کا رونا نہیں دیکھا جا سکتا

ہم نے سوچا کہ ہم نے اپنے واجب الادا ادا کر دیے

لیکن درحقیقت

خود سے، ہم صرف جھوٹ بول رہے تھے

او

میں اپنی جگہ سے شرم کے مارے سر جھکائے گزر رہا ہوں

میں اپنی نسل سے سر جھکائے گزر رہا ہوں

ہاں، مغرب کو ہر چیز کے لیے قصور وار ٹھہرانا آسان ہے

جب کہ درحقیقت ساری توجہ خود پر ہونی چاہئے تھئ

ہمہیں بتایا گیا کہ کیا خریدنا ہے اور ہم خریدتے رہے

ہم لندن گئے، پیرس گئے اور

ہم نے یہ دیکھایا کہ ہمیں جدید ترین دکانوں میں دیکھا گیا ہے

ہاں ہم نے بہت اطیمنان محسوس کیا

ہم نے محسوس کیا کہ ہماری دولت نے ہمیں ابدی اختیار دے دیا ہے

ہم اپنے بچوں کو تاریخ اور وقار کے درس دینا بھول گئے

ہمارے پاس کھونے کے لیے کوئی وقت نہ تھا

جب ہم (ہم)۔۔۔۔

اطیمنان محسوس کرنے میں بہت مصروف تھے

میں اپنی جگہ سے شرم کے مارے سر جھکائے گزر رہا ہوں

میں اپنی نسل سے سر جھکائے گزر رہا ہوں

ہاں، مغرب کو ہر چیز کے لیے قصور وار ٹھہرانا آسان ہے

جب کہ درحقیقت ساری توجہ خود پر ہونی چاہئے تھئ

ہم روح کے بغیر تصویر بن گئے

دل کے بغیر

ہمارے گھر بہت خالی اور سرد محسوس ہونے لگے

خالی پن کو بھرنے کے لیے

ہم خریدتے رہے اور خریدتے رہے

شاید سب فینسی کاریں

اور زیورات سے ہمیں اطیمنان محسوس ہوا

میرے پیارے بھائی اور بہن

اب اندر کو بدلنے کا وقت ہے

اپنی آنکھیں کھولیں

جو درست ہے اسے مت پھینکیں

اس دن کے آنے سے پہلے

جس دن بھاگ کر چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہو گی

اب خود سے پوچھیں کیونکہ اللہ دیکھ رہا ہے

کیا وہ (اللہ) خوش ہے؟

کیا اللہ خوش ہے؟

کیا اللہ خوش ہے؟

کیا اللہ خوش ہے؟

او

میں اپنی جگہ سے شرم کے مارے سر جھکائے گزر رہا ہوں

میں اپنی نسل سے سر جھکائے گزر رہا ہوں

ہاں، مغرب کو ہر چیز کے لیے قصور وار ٹھہرانا آسان ہے

جب کہ درحقیقت ساری توجہ خود پر ہونی چاہئے تھئ

Maher Zain more
  • country:Sweden
  • Languages:Arabic, English, Turkish, Urdu+6 more, Indonesian, French, Malay, Hindi, Spanish, Arabic (other varieties)
  • Genre:R&B/Soul, Religious
  • Official site:http://www.maherzain.com/
  • Wiki:http://sv.wikipedia.org/wiki/Maher_Zain
Maher Zain Lyrics more
Maher Zain Featuring Lyrics more
Maher Zain Also Performed Pyrics more
Excellent Songs recommendation
Popular Songs
Artists
Songs