ذرا یاد کر [Zara Yaad Kar] [Transliteration]
ذرا یاد کر [Zara Yaad Kar] [Transliteration]
ذرا یاد کر
ذرا یاد کر
ذرا یاد کر میرے ہم نفس!
میرادل جو تم پہ نثار تھا.
ذرا یاد کر میرے ہم نفس!
میرادل جو تم پہ نثار تھا.
وہ ڈرا ڈرا سا جو پیار تھا
تیرے شوخ قدموں کی دھول تھی
تیرا بھی دل بےقرار تھا
ذرا یاد کر
ذرا یاد کر
ہو... ذرا یاد کر میرے ہم نفس!
میرادل جو تم پہ نثار تھا.
وہ گھٹی گھٹی سی نوائے دل
میری آہِ درد کا ساز تھی
ہو..
وہ گھٹی گھٹی سی نوائے دل
میری آہِ درد کا ساز تھی
جو پڑھی تھی اشکوں نے ٹوٹ کے...
جو پڑھی تھی اشکوں نے ٹوٹ کے
کسی بے خدا کی نماز تھی
جسے رو دیا ہے ذرا ذرا
میری بےبسی کا فشار تھا
تیرا بھی دل بےقرار تھا
ذرا یاد کر
ذرا یاد کر
ہو... ذرا یاد کر میرے ہم نفس!
میرادل جو تم پہ نثار تھا.
ذرا یاد کر
ذرا یاد کر
میراغم تو ہے غمِ مبتلا
میں جیا مگر میں جیا نہیں
اوو...میراغم تو ہے غمِ مبتلا
میں جیا مگر میں جیا نہیں
تیرا غم ہیں تیری ندامتیں...
تیرا غم ہیں تیری ندامتیں
تو جیا مگر تو مرا نہیں.
تجھے عمر بھر کی سزا ملی
تیرا جرم جرمِ فرار تھا
تیرا بھی دل بےقرار تھا
ذرا یاد کر
ذرا یاد کر
ہو... ذرا یاد کر میرے ہم نفس!
میرادل جو تم پہ نثار تھا.
- Artist:Rahat Fateh Ali Khan